اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) نیوکلیئر سیکورٹی سے متعلق چار روزہ بین الاقوامی تربیتی کورس جمعہ کو یہاں ختم ہو گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق 24 سے 28 ستمبر تک منعقدہ کورس کا اہتمام پاکستان سنٹر ایکسلینس برائے نیوکلئےر سیکورٹی (پی سی ای این ایس) اور عالمی ادارہ برائے جوہری توانائی کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔ کورس میں پاکستان سمیت مصر، گھانا، انڈونیشیا، کینیا، ملائشیائ، مراکش، …
نیوکلیئر سیکورٹی سے متعلق چار روزہ بین الاقوامی تربیتی کورس اختتام پذیر ہوگیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) نیوکلیئر سیکورٹی سے متعلق چار روزہ بین الاقوامی تربیتی کورس جمعہ کو یہاں ختم ہو گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق 24 سے 28 ستمبر تک منعقدہ کورس کا اہتمام پاکستان سنٹر ایکسلینس برائے نیوکلئےر سیکورٹی (پی سی ای این ایس) اور عالمی ادارہ برائے جوہری توانائی کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔ کورس میں پاکستان سمیت مصر، گھانا، انڈونیشیا، کینیا، ملائشیائ، مراکش، نائجیریا، سوڈان اور تھائی لینڈ کے ٹرینیز نے شرکت کی۔ چیئرمین پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی ظہیر ایوب بیگ نے تربیتی کورس کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں کورس میں شریک ممالک کے سفیروں نے بھی شرکت کی۔ نیوکلیئر سیکورٹی اور فزیکل تحفظ کے شعبہ میں پی سی ای این ایس بین الاقوامی تسلیم شدہ تربیتی سنٹر ہے۔2016ءمیں پی سی ای این ایس کے دورہ کے موقع پر آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل نے پی سی ای این ایس کی جانب سے پیش کئے گئے مختلف قسم کے تربیتی پروگرام اور اس کے معیار کو سراہا تھا۔ سنٹر جدید ترین آرٹ لیبارٹریز اور دیگر جدید تربیتی سہولتوں سے لیس ہے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان نیوکلیئر سیکورٹی کو اولین ترجیح دے رہا ہے۔








