نیب لاہور میں ریجنل بورڈ میٹنگ، احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی

اسلام آباد/لاہور ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو لاہور میں ریجنل بورڈ میٹنگ ہوئی جس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل لاہور نیب شہزاد سلیم نے کی۔ اجلاس میں ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب لاہور، ڈائریکٹرز اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ ریجنل بورڈ میٹنگ لاہور میں ملزم احد خان چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد تقریباً 70 کروڑ روپے مالیت کے اثاثے بنانے کے الزام میں بدعنوانی کا ریفرنس دائر …

اسلام آباد/لاہور ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو لاہور میں ریجنل بورڈ میٹنگ ہوئی جس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل لاہور نیب شہزاد سلیم نے کی۔ اجلاس میں ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب لاہور، ڈائریکٹرز اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ ریجنل بورڈ میٹنگ لاہور میں ملزم احد خان چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد تقریباً 70 کروڑ روپے مالیت کے اثاثے بنانے کے الزام میں بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ ملزم احد خان چیمہ کے خلاف نیب لاہور پہلے ہی آشیانہ کرپشن کیس میں ریفرنس دائر کر چکا ہے جو کہ زیر سماعت ہے۔ قومی احتساب بیورو لاہور میں ریجنل بورڈ میٹنگ کے اجلاس میں ملزم فواد حسن فواد کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دی گئی۔

مزید خبریں