پشاور ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کے نتیجے میں صوبہ خیبرپختونخوا میں دوبارہ حکومت آنے کے بعد عوام کی توقعات مزید بڑھ گئی ہیں جس کے لئے تمام وزراءکو محنت کرنا پڑے گی، پشاور بی آر ٹی اور سوات موٹروے بر وقت مکمل کیا جائے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو یہاں خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ کے اراکین سے …
وزیراعظم عمران خان کی خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ کے اراکین سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
پشاور ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کے نتیجے میں صوبہ خیبرپختونخوا میں دوبارہ حکومت آنے کے بعد عوام کی توقعات مزید بڑھ گئی ہیں جس کے لئے تمام وزراءکو محنت کرنا پڑے گی، پشاور بی آر ٹی اور سوات موٹروے بر وقت مکمل کیا جائے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو یہاں خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ کے اراکین سے ملاقات کے دوران کہی۔ وہ جمعہ کو پشاور کے ایک روزہ دورے پر یہاں پہنچے تھے۔ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا یہ پشاور کا پہلا دورہ تھا۔ صوبائی کابینہ کے اراکین سے ملاقات میں گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیر اعظم کو صوبے میں جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے تمام منصوبوں پر کام اپنے مقررہ مدت میں شفافیت کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے خیبر پختونخوا میں سیاحت کے مزید فروغ کے لئے اقدامات کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ صحت کے شعبے میں ہسپتالوں کے بورڈز کی تشکیل اور انتظامی اصلاحات جلد مکمل کی جائیں۔








