اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے قطر پٹرولیم کی طرف سے پاکستان کے توانائی اور پٹرولیم کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس ضمن میں حکومت کے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے یہ بات قطر پٹرولیم کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر سعد شریدا الکابی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو وزیراعظم آفس میں …
وزیراعظم عمران خان کا قطر پٹرولیم کی طرف سے پاکستان کے توانائی اور پٹرولیم کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم ، حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دھانی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے قطر پٹرولیم کی طرف سے پاکستان کے توانائی اور پٹرولیم کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس ضمن میں حکومت کے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے یہ بات قطر پٹرولیم کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر سعد شریدا الکابی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو وزیراعظم آفس میں ان سے خیر سگالی ملاقات کی۔ سعد شریدا الکابی نے وزیراعظم کو قطر پٹرولیم کی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے پاکستان میں کمپنی کی سرمایہ کاری میں اضافہ میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔








