پشاور ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے فاٹا میں انتظامی، قانونی، بلدیاتی اور ترقیاتی انضمام کے لئے تیز تر کام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ فاٹا کے عوام کو باقی شہریوں کے برابر حقوق حاصل ہیں، ان کی ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو یہاں فاٹا ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے …
وزیراعظم عمران خان کا فاٹا ٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
پشاور ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے فاٹا میں انتظامی، قانونی، بلدیاتی اور ترقیاتی انضمام کے لئے تیز تر کام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ فاٹا کے عوام کو باقی شہریوں کے برابر حقوق حاصل ہیں، ان کی ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو یہاں فاٹا ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان بھی شریک تھے۔ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا نور الحق، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، انسپکٹر جنرل پولیس ، فاٹا سیکرٹریٹ اور پاک فوج کے سینئر نمائندگان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ تمام اداروں کو مل کر کام کرنے کی ضررور ت ہے کیونکہ مقصد ایک ہی ہے جو فاٹا کے عوام کی فلاح و بہبود ہے۔ وزیر اعظم نے ٹاسک فورس کو تاکید کی کہ انضمام کے عمل میں کوئی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔








