اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو اہم قومی ادارے ابتر حالت میں ملے ہیں۔جمعے کو سوشل میڈیا پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پی آئی اے میں 14800 مستقل ملازمین اور 3700 ملازمین ڈیلی ویجز پر کام کر رہے ہیں جبکہ ایک طیارے کے لئے 500 سے …
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو اہم قومی ادارے ابتر حالت میں ملے ہیں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو اہم قومی ادارے ابتر حالت میں ملے ہیں۔جمعے کو سوشل میڈیا پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پی آئی اے میں 14800 مستقل ملازمین اور 3700 ملازمین ڈیلی ویجز پر کام کر رہے ہیں جبکہ ایک طیارے کے لئے 500 سے زیادہ ملازمین کام کرتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پی آئی اے کا 2017ءمیں مالی خسارہ 45 ارب روپے تھا جبکہ پی آئی اے کا مجموعی مالی خسارہ 356 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹیل ملز میں 17000 ملازمین ہیں جن کو ہر ماہ تنخواہ کی مد میں 380 ملین روپے ادا کئے جاتے ہیں جبکہ سٹیل ملز کو مجموعی طور پر 200 ارب کے مالی خسارے کا سامنا ہے، 2007ءسے یہ ادارہ غیر منافع بخش حالت میں ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن میں 10 ہزار ملازمین ہیں، 2017ءمیں اس کا سالانہ مالی خسارہ 2.72 بلین تھا جبکہ پی ٹی وی کے صارفین سے 7 بلین (32 روپے فی گھر) اکٹھا کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے ریڈیو پاکستان کی خراب مالی حالت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریڈیو پاکستان میں 3900 ملازمین ہیں، جن میں 2700 مستقل ملازمین اور 1200 غیر مستقل ملازمین ہیں۔ ریڈیو پاکستان میں ملازمین کی ماہانہ تنخواہوں کی مد میں 1.6 بلین روپے ادا کئے جاتے ہیں جبکہ ریڈیو پاکستان کے پنشنرز کی کل رقم ایک ارب روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کا مالی خسارہ 1.25 بلین روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلویز کو بھی 147 بلین روپے مجموعی مالی خسارے کا سامنا ہے جبکہ پاکستان ریلویز کا سالانہ مالی خسارہ 42 ارب روپے ہے، ریلویز میں ٹوٹل ملازمین کی تعداد 78 ہزار ہے۔








