وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”پاکستان ٹونائٹ“ میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 100 دنوں کے دوران ریلوے میں بہتری لائیں گے کیونکہ اچھی ریلوے کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”پاکستان ٹونائٹ“ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے انہیں ریلوے کو بہتر بنانے کا ٹاسک دیا ہے …

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 100 دنوں کے دوران ریلوے میں بہتری لائیں گے کیونکہ اچھی ریلوے کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”پاکستان ٹونائٹ“ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے انہیں ریلوے کو بہتر بنانے کا ٹاسک دیا ہے اور امید ہے کہ وہ اس شعبے کو منافع بخش بنانے میں کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایک ایماندار اور محنتی شخص ہیں جو اس وقت نمبر ون لیڈر بھی ہیں، ملک کے نوجوان وزیراعظم عمران خان کو پسند کرتے ہیں اور ان سے پیار کرتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب کو مل کر ریلوے کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہیئے، ہر ملازم کو ریلوے کو بہتر بنانے کے لیے کام کرنا ہو گا اور حکومت ریلوے میں موجود بدعنوان عناصر کے خلاف کارروائی کرے گی۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف کرپشن کا کوئی ایک الزام بھی نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم 16 اکتوبر 2018ءکو سکھر سے کراچی ٹرین کا آغاز کریں گے تاکہ اس علاقے کے لوگوں کو سہولت ملے۔

مزید خبریں