پاکستان میں نرسنگ اور مڈوائفری کے پیشہ کو مزید مضبوط اور بہتر بنایا جائے گا،وفاقی وزیر قومی صحت عامر محمود کیانی

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قومی صحت خدمات، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں نرسنگ اور مڈوائفری کے پیشہ کو مزید مضبوط اور بہتر بنایا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات وزارت قومی صحت میں نرسنگ اور مڈوائفری شعبہ کے شراکت داروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں پارلیمانی سیکرٹری (صحت)اور سیکرٹری وزارت قومی صحت …

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قومی صحت خدمات، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں نرسنگ اور مڈوائفری کے پیشہ کو مزید مضبوط اور بہتر بنایا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات وزارت قومی صحت میں نرسنگ اور مڈوائفری شعبہ کے شراکت داروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں پارلیمانی سیکرٹری (صحت)اور سیکرٹری وزارت قومی صحت سروسز کیپٹن ریٹائرڈ زاید سعید نے شرکت کی۔ اجلاس میں نئی حکومت کے صحت بارے وژن پر غور وخوض کیا گیا جوکہ نرسنگ اور مڈوائفری شعبہ کو بین الاقوامی معیارات کے برابر لانا چاہتی ہے تاکہ نرسنگ اور مڈوائفری کی ملکی ضروریات پوری ہوں اور” صحت سب کے لیے“ کے وژن کو تربیت یافتہ نرسوں اور مڈوائیوز کے ذریعے عملی جامہ پہنایا جاسکے۔ اجلاس میں مختلف شعبوں کے سربراہان مسلح افواج کی نرسنگ سروسز، صوبائی نمائندوں اور بین الاقوامی سطح کے ماہرین نے شرکت کی۔

مزید خبریں