وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے نائیجر کے وزیر خارجہ کالاانکوراﺅ کی ملاقات،

اقوام متحدہ ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے نائیجر کے وزیر خارجہ کالاانکوراﺅ نے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور پر غور سمیت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی بھرپور حمایت کا اظہارکیا گیا۔دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے باہمی تعلقات پر بھی اعتماد کا اظہارکیا۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے امن وامان …

اقوام متحدہ ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے نائیجر کے وزیر خارجہ کالاانکوراﺅ نے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور پر غور سمیت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی بھرپور حمایت کا اظہارکیا گیا۔دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے باہمی تعلقات پر بھی اعتماد کا اظہارکیا۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے امن وامان کی مجموعی عالمی صورتحال میں بہتری کی ضرورت پر زوردیا ۔ انہوں نے نائیجر کے وزیر خارجہ کی جانب سے اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ کا رکن ہونے کی حیثیت سے تنازعہ کشمیرکے پرامن حل کے حوالے سے کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں