نیویارک ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے دیرینہ اتحادی امریکا کے ساتھ تعلقات کی بہتری چاہتا ہے جبکہ امریکی انتظامیہ نے خطے میں اپنی ترجیحات کو تبدیل کرلیا ہے اور وہ بھارت کے ساتھ اپنے تذویراتی تعلقات کو بڑھا رہا ہے۔ نیویارک میں ایشیاءسوسائٹی کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے امریکی ماہرین تعلیم، تجزیہ کاروں، …
پاکستان خطے میں امن وامان کا خواہشمند ہے شاہ محمود قریشی

مزید خبریں
نیویارک ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے دیرینہ اتحادی امریکا کے ساتھ تعلقات کی بہتری چاہتا ہے جبکہ امریکی انتظامیہ نے خطے میں اپنی ترجیحات کو تبدیل کرلیا ہے اور وہ بھارت کے ساتھ اپنے تذویراتی تعلقات کو بڑھا رہا ہے۔ نیویارک میں ایشیاءسوسائٹی کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے امریکی ماہرین تعلیم، تجزیہ کاروں، بین الاقوامی امورکے طلباءاورصحافیوں کے ایک بڑے اجتماع کے سامنے سوال رکھا کہ ”آپ نئے دوست بنا سکتے ہیں لیکن آپ کو پرانے دوستوں کے ساتھ رابطے ختم نہیں کرنے چاہئیں؟“۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن وامان کا خواہشمند ہے لیکن دوسری جانب بھارت مذاکرات سے فرار اختیارکررہا ہے۔








