اقوام متحدہ پاکستان اوربھارت کے مابین کئی دہائیوں پرمحیط کشمیر تنازعہ کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے ، شاہ محمود قریشی

اقوام متحدہ ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش پر زور دیا کہ وہ پاکستان اوربھارت کے مابین کئی دہائیوں پرمشتمل تنازعہ کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں،وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نیویارک میں منعقدہ 73ویں اجلاس کے موقع …

اقوام متحدہ ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش پر زور دیا کہ وہ پاکستان اوربھارت کے مابین کئی دہائیوں پرمشتمل تنازعہ کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں،وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نیویارک میں منعقدہ 73ویں اجلاس کے موقع پراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ان مظالم کی تصدیق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر کی رپورٹ بھی کرتی ہے ۔

مزید خبریں