وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ٹورازم ٹاسک فورس کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ملک میں سیاحت کے فروغ کے لئے ایک مفصل اور جامع پالیسی تشکیل دی جائے گی تاکہ سیاحت سے منسلک تمام شعبے اس پالیسی سے استفادہ حاصل کریں اوراس شعبے کو مزید مستحکم بنایا جاسکے، وزیراعظم نے ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے ٹاسک فورس کے تمام صوبائی نمائندگان کو اپنے اپنے صوبوں اور علاقوں میں …

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ملک میں سیاحت کے فروغ کے لئے ایک مفصل اور جامع پالیسی تشکیل دی جائے گی تاکہ سیاحت سے منسلک تمام شعبے اس پالیسی سے استفادہ حاصل کریں اوراس شعبے کو مزید مستحکم بنایا جاسکے، وزیراعظم نے ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے ٹاسک فورس کے تمام صوبائی نمائندگان کو اپنے اپنے صوبوں اور علاقوں میں نئے سیاحتی مراکز کے قیام کی غرض سے ممکنہ مقامات کی ایک ہفتے میں نشاندہی کرنے کی ہدایت کی ہے ، صوبائی سطح پر سیاحت کے فروغ میں حائل تمام رکاوٹوں کی نشاندہی کی جائے تاکہ وفاق کی جانب سے ان رکاوٹوں کا قابل عمل حل تلاش کرنے میں معاونت فراہم کی جا سکے۔ وزیراعظم نے یہ ہدایات ہفتہ کو ٹورازم ٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں متعلقہ صوبائی وزراء یاسر ہمایوں، محمد عاطف، عبدالخالق ہزارہ، وزیر برائے سیاحت آزاد جموں و کشمیرمشتاق منہاس،وفاقی و صوبائی سیکریٹریز، علی توقیر شاہ، وقار ذکریا، سراج الملک، ذوالفقار علی خان ودیگر شریک ہوئے۔ وزیرِ اعظم نے ٹاسک فورس میں شامل تمام صوبائی نمائندگان کو اپنے اپنے صوبوں اور علاقوں میں نئے سیاحتی مراکز کے قیام کی غرض سے ممکنہ مقامات کی ایک ہفتے میں نشاندہی کرنے کی ہدایت کی ۔

مزید خبریں