وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73ویں اجلاس سے خطاب

نیویارک ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے قومی مفاد پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا،جموں و کشمیر کے مسئلے کا حل نہ ہونا خطے کے امن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،نہتے کشمیریوں پر اپنی درندگی سے توجہ ہٹانے کے لئے بھارت کنٹرول لائن پر خلاف ورزیاں کر رہا ہے،وہ ہمارے صبر کا امتحان نہ لے، بھارت …

نیویارک ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے قومی مفاد پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا،جموں و کشمیر کے مسئلے کا حل نہ ہونا خطے کے امن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،نہتے کشمیریوں پر اپنی درندگی سے توجہ ہٹانے کے لئے بھارت کنٹرول لائن پر خلاف ورزیاں کر رہا ہے،وہ ہمارے صبر کا امتحان نہ لے، بھارت نے حملہ کی غلطی کی تو پاکستان کی طرف سے بھرپور ردعمل آئے گا،اقوام متحدہ کے حالیہ اجلاس کے دوران پاک بھارت متوقع ملاقات ایک اچھا موقع تھا تاہم منفی رویئے کی وجہ سے مودی حکومت نے یہ موقع گنوا دیا، بھارت نے ایسا عذر پیش کیا جو بہت پرانا تھا،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن ناگزیر ہے،بھارت بھی اس کمیشن کو تسلیم کرے،پاکستان میں دہشت گرد کارروائیاں کرنے والوں کو بھارت کی پشت پناہی حاصل ہے،کلبھوشن نے بھارتی ایما پر پاکستان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی،ہم نے اس کے ناقابل تردید ثبوت اقوام متحدہ کو پیش کئے،ایک ملک کی وجہ سے جنوبی ایشیا میں سارک تنظیم غیر فعال ہو چکی،مشرق وسطیٰ کے حالات بھی باعث تشویش ہیں،مغرب میں ہتک آمیز خاکے بنانے کے اعلان سے مسلمانوں کے جذبات و احساسات کو شدید ٹھیس پہنچی،ہماری حکومت کی اولین ترجیح عوام کی فلاح ہے،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کے نئے ویژن کی داغ بیل ڈال دی گئی ہے،ایسا مضبوط پاکستان چاہتے ہیں جو عالمی برادری سے تعلقات استوار کرے،کرپشن کے مرتکب افراد اور ان کے سہولت کار دونوں مجرم ہیں،وقت آگیا ہے کہ لوٹی ہوئی دولت عوام کو واپس لوٹائی جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزید خبریں