اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ مسلح افواج کے باہمی تعاون اور عوام کی حمایت سے دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے ‘پا ک فضائیہ جدید آلات سے لیس اور ہر چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیارہے۔وہ بدھ کو نور خان ائیر بیس پر برطانیہ میں ائیر شو کے دوران پا …
آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے ‘پا ک فضائیہ جدید آلات سے لیس اور ہر چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیارہے، برطانیہ میں منعقدہ شو میں پاک فضائیہ کے سی 130کابہترین ائیر کرافٹ ٹرافی کا انعام حاصل کرنا اعزاز ہے ،ائیر چیف مارشل سہیل امان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ مسلح افواج کے باہمی تعاون اور عوام کی حمایت سے دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے ‘پا ک فضائیہ جدید آلات سے لیس اور ہر چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیارہے۔وہ بدھ کو نور خان ائیر بیس پر برطانیہ میں ائیر شو کے دوران پا ک فضائیہ کے سی 130 کو بہترین ائیر کرافٹ ٹرافی دیئے جانے کے بعد طیارے کے معائنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ کر برطانیہ میں منعقد ہونے والے اس شو میں پاک فضائیہ کے سی 130کابہترین ائیر کرافٹ ٹرافی کا انعام حاصل کرنا اعزاز ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ اپنی مسلح افواج کے ساتھ ملکر کام کر رہی ہے اور آپریشن ضرب عضب میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے ۔








