اسلام آباد ۔30 ستمبر(اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اتوار کو پشاور کے تاریخی گورنر ہاﺅس کو عوام کے لیے کھول دیا۔صوبائی حکومت نے گورنر ہاﺅس کو کھولنے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کیا۔ گورنر ہاﺅس کے ترجمان نے بتایا کہ گورنر ہاﺅس کھلنے کے پہلے روز دو گرلز کالجز کی طالبات نے گورنر ہاﺅس کا دورہ کیا تاہم مستقبل میں اسے عام لوگوں کے …
تحریک انصاف کی حکومت نے پشاور کا تاریخی گورنر ہاﺅس عوام کے لیے کھول دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔30 ستمبر(اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اتوار کو پشاور کے تاریخی گورنر ہاﺅس کو عوام کے لیے کھول دیا۔صوبائی حکومت نے گورنر ہاﺅس کو کھولنے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کیا۔ گورنر ہاﺅس کے ترجمان نے بتایا کہ گورنر ہاﺅس کھلنے کے پہلے روز دو گرلز کالجز کی طالبات نے گورنر ہاﺅس کا دورہ کیا تاہم مستقبل میں اسے عام لوگوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف سی کے موجودہ ہیڈ کوارٹرز بالاحصار کے تاریخی قلعے کو بھی جلد عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ گورنر ہاﺅس کا دورہ کرنے والی طالبات نے اس حوالے کہا کہ ہم بہت خوش ہیں اور یہ پہلا موقع ہے کہ ہمیں گورنر ہاﺅس کی عمارت کے اندر جا کر دیکھنے کا موقع ملا ہے۔








