اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر وہ زندہ حقیقت ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت جھٹلا نہیں سکتی ہے ، عالمی برادری بالخصوس امریکہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی اُمنگوں کے مطابق حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ، …
صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان کا ڈلاس میں ورلڈ افیئرز کونسل کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر وہ زندہ حقیقت ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت جھٹلا نہیں سکتی ہے ، عالمی برادری بالخصوس امریکہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی اُمنگوں کے مطابق حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ، مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام گزشتہ ستر سال سے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے بے مثال قربانیاں دے کر اس مسئلہ کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ صدارتی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے امر یکہ کے شہر ڈلاس میں ورلڈ افیئرز کونسل کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب اور ڈلاس امریکی کانگرس کے رکن پٹ سیشن سے ملاقات کے دوران کیا ۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ امریکہ کی سول سوسائٹی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین پامالیوں کے خلاف عالمی رائے عامہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے ۔








