انقرہ ۔ 30 ستمبر (اے پی پی)پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس سیف (ایف ایف جی 253) زیڈ 9 ای سی ہیلی کاپٹر سمیت ترکی میں منعقدہ کثیر الملکی بحری مشق ’ماوی بلینا‘ میں شرکت کر رہا ہے۔ یہ مشقیں 28 ستمبر کو شروع ہوئی ہیں جو 7 اکتوبر 2018ءتک جاری رہیں گی۔ ان مشقوں کی میزبانی ترکی کر رہا ہے۔ پاک بحریہ کا پی تھری سی اورین طیارہ …
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف (ایف ایف جی 253) زیڈ 9 ای سی ہیلی کاپٹر سمیت ترکی میں کثیر الملکی بحری مشق ’ماوی بلینا‘ میں شرکت

مزید خبریں
انقرہ ۔ 30 ستمبر (اے پی پی)پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس سیف (ایف ایف جی 253) زیڈ 9 ای سی ہیلی کاپٹر سمیت ترکی میں منعقدہ کثیر الملکی بحری مشق ’ماوی بلینا‘ میں شرکت کر رہا ہے۔ یہ مشقیں 28 ستمبر کو شروع ہوئی ہیں جو 7 اکتوبر 2018ءتک جاری رہیں گی۔ ان مشقوں کی میزبانی ترکی کر رہا ہے۔ پاک بحریہ کا پی تھری سی اورین طیارہ بھی ڈالامان ایئر بیس سے ان مشقوں میں شامل ہے۔ یہ مشقیں شمالی بحیرہ روم میں منعقد ہورہی ہیں اور اس کا مقصد آبدوزوں کے حملے سے بچاﺅ ہے۔ ان مشقوں میں ترکی، نیٹو، امریکہ، آذربائیجان، بحرین، الجزائر، قطر، کویت، پاکستان، رومانیہ اور سعودی عرب کی بحری افواج حصہ لے رہی ہیں۔ ماضی میں بھی پاک بحریہ ان مشقوں میں شرکت کرتی چلی جا آ رہی ہے۔ یہ مشقیں مغربی اور مشرقی اقوام کے لئے موجودہ دور کے میری ٹائم کے چیلنجز پر گفتگو اور اس کے حلقہ کا ایک بہترین فورم ہے۔ ان مشقوں کے بعد پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس سیف پاکستان اور ترکی کی مشترکہ بحری مشق ”ترگوٹرائیز ٹو“ میں بھی شرکت کرے گا جو 8 اور 9 اکتوبر کو منعقد ہو گا۔ پی این ایس سیف سورڈ کلاس کا تیسرا جہاز ہے جس کی کمانڈ کیپٹن شاہد واصف کر رہے ہیں۔








