وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین دوطرفہ گہرے، تاریخی، اسٹریٹجک، اقتصادی اور بہتر عوامی روابط سے لطف اندوز ہو رہے ہیں جنہیں مستقبل میں مزید تقویت دی جائے گی۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک روڈ ایک بیلٹ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ …

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین دوطرفہ گہرے، تاریخی، اسٹریٹجک، اقتصادی اور بہتر عوامی روابط سے لطف اندوز ہو رہے ہیں جنہیں مستقبل میں مزید تقویت دی جائے گی۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک روڈ ایک بیلٹ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ ہے، مشرق وسطیٰ سمیت وسطی ایشیاءکے مختلف ممالک اس منصوبے کا حصہ بننے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین دونوں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں دوسرے ممالک کی سرمایہ کاری کے حق میں ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ٹرانسمیشن لائنوں کی بہتری اور تبدیلی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ بجلی کے مسائل کا سب سے بڑا سبب یہی ہیں۔

مزید خبریں