لائن آف کنٹرول کے علاقے تروری میں بھارتی افواج کی وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حید خان کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) لائن آف کنٹرول کے علاقے تروری میں بھارتی افواج نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حید خان کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کر دی۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے راجہ فاروق حید خان نے کہا کہ وہ اپنی کابینہ کے اراکین مشتاق منہاس اور افتخار گیلانی کے ہمراہ چوہدری عبدالعزیز کے بھائی کی …

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) لائن آف کنٹرول کے علاقے تروری میں بھارتی افواج نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حید خان کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کر دی۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے راجہ فاروق حید خان نے کہا کہ وہ اپنی کابینہ کے اراکین مشتاق منہاس اور افتخار گیلانی کے ہمراہ چوہدری عبدالعزیز کے بھائی کی وفات پر تعزیت کے لیے جا رہے تھے کہ اچانک لائن آف کنٹرول کی دوسری جانب سے بھارتی چیک پوسٹ سے بھارتی افواج نے ان کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ شروع کر دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے وہ سب محفوظ رہے اور حویلی کے علاقے میں اتر گئے۔ راجہ فاروق حیدر خان کا کہنا تھا کہ یہ ایک سویلین ہیلی کاپٹر تھا جس کے ہمراہ کوئی گن شپ ہیلی کاپٹر نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا پراپیگنڈہ مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات جیتنے کے لیے بھارتی حکومت مختلف حربے استعمال کر رہی ہے۔

مزید خبریں