وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی ملاقات

لاہور۔30 ستمبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج وزیراعلیٰ آفس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور،100روزہ ایجنڈے پر ہونے والی پیشرفت اورمیڈیا حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں حکومتی کارکردگی خصوصاً 100روزہ پلان پرہونیوالی پیش رفت کے حوالے سے اقدامات کو بھر پور طریقے سے اجاگر کرنے کافیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجا ب سردارعثمان …

لاہور۔30 ستمبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج وزیراعلیٰ آفس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور،100روزہ ایجنڈے پر ہونے والی پیشرفت اورمیڈیا حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں حکومتی کارکردگی خصوصاً 100روزہ پلان پرہونیوالی پیش رفت کے حوالے سے اقدامات کو بھر پور طریقے سے اجاگر کرنے کافیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجا ب سردارعثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی 30روزکی کارکردگی ماضی کے دور کے مقابلے میں کہیں زیادہ بہتر ہے، وزیراعظم عمران خان کا ایجنڈا 22کروڑ عوام کی زندگیاں بدل دے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کوبہتر انداز میں عوام کے سامنے لانے کیلئے میڈیا کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے اورمیڈیا کی تعمیر ی تنقید سے رہنمائی ملتی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کارکردگی کے سب سے بہترین جج پاکستان کی عوام ہے جبکہ دوسری طرف ”اشتہاری حکومت“کی ترقی ”اشتہاری“ ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کافوکس عوام کے حقیقی مسائل پر ہے اورہماری حکومت نے 30روز میں دن رات ایک کر کے ملک و قوم کو درست سمت میں ڈال دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ میڈیا جتنا آج آزاد ہے پہلے کبھی نہیں تھا۔

مزید خبریں