نوشہرہ۔30 ستمبر(اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں پاکستان دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرکے گا، پاکستان کو حقیقی معانوں میں اسلامی جمہوریہ پاکستان بنانے، ترقی یافتہ اور باوقار ملکوں کی صف میں شامل کرنا وزیر اعظم عمران خان کی اولین ترجیحات ہیں،ملک کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کےلئے وزیر اعظم عمران خان نے بیرونی قرضوں …
ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف زیادہ اکثریت سے کامیا ب ہوگی،پرویزخٹک

مزید خبریں
نوشہرہ۔30 ستمبر(اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں پاکستان دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرکے گا، پاکستان کو حقیقی معانوں میں اسلامی جمہوریہ پاکستان بنانے، ترقی یافتہ اور باوقار ملکوں کی صف میں شامل کرنا وزیر اعظم عمران خان کی اولین ترجیحات ہیں،ملک کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کےلئے وزیر اعظم عمران خان نے بیرونی قرضوں کابوجھ کم کرنے، کفایت شعاری ، میرٹ اور انصاف کا بول بالا کرنے ، بے روزگا رنوجوانوں کوباعزت روز دلانے اور بے گھر افراد کومفت چھت کی سہولت فراہم کرنے کے منصوبے پیش کئے جس سے ملک اورعوام ترقی کریں گے،پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،وزیر اعظم پاکستان عمران خان ملک کوبحرانوں سے نکال کر دم لیں گے،انتخابات 2018 میں تحریک انصاف نے وفاق بلکہ پنجاب ، بلوچستان ، خیبرپختونخوا میں حکومت بنا کرمخالفین کے ہوش اڑا دئیے، عوام نے کرپٹ اور مفاد پرست سیاست دانوںسے چھٹکار ا حاصل کرنے کےلئے تحریک انصاف اور عمران خان کو ووٹ دیا، انشاءاللہ عوام کو اپنی کارکردگی سے مایوس نہیں کریں گے،ایک سال میں تبدیلی واضح ہوجائے گی۔ان خیالات کااظہار انھوں نے خٹک باغ ثریا خیل نوشہرہ میں اے این پی، جماعت اسلامی ،دیگر سیاسی اور دینی جماعتوںکے سینکڑوں عہدیداروں اور کارکنوں کے تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اے این پی کے نائب ناظم زڑہ مینہ عرفان انور کی قیادت میں نوجوان کمیٹی زڑہ مینہ کے جنرل سیکرٹری نواب خان، ظہور خان، فہیم خان اور دیگر جبکہ خویشگی میں سبز علی کی قیادت میں رشکئی میں جما عت اسلامی کے نائب ناظم جانس خان کی قیادت میں اپنی اپنی پار ٹیوںسے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔








