وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کی زیر صدارت فیڈرل فلڈ کمیشن کا اجلاس،موسم برسات کے لئے صوبائی اور وفاقی اداروں کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کی زیر صدارت منگل کو یہاں فیڈرل فلڈ کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں موسم برسات کے لئے صوبائی اور وفاقی اداروں کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے حکام نے سیلاب کی صورتحال سے بچنے اور حفاظتی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ …

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کی زیر صدارت منگل کو یہاں فیڈرل فلڈ کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں موسم برسات کے لئے صوبائی اور وفاقی اداروں کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے حکام نے سیلاب کی صورتحال سے بچنے اور حفاظتی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم ایز کی امدادی اور ریسکیو سرگرمیوں کے حوالے سے بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی نے موسم برسات کے دوران چوکس رہنے اور پہلے سے کی جانے والی تیاریوں کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پاک فوج سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے اور ریسکیو تیاریوں کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply