وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا سوشل میڈیا پر منظم انداز سے جعلی خبریں اور نوٹیفکیشن پھیلانے کا نوٹس سوشل میڈیا کی آزادی کو متاثر کیے بغیرجعلی خبروںکے خلاف سخت اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے، چوہدری فواد حسین بی آئی ایس پی کی سربراہ کے طورپر تعینات نہیں کیا گیا، زلفی بخاری کی رشتہ دار بھی نہیں، ملیکہ بخاری اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا سوشل میڈیا پر منظم انداز سے جعلی خبریں اور نوٹیفکیشن پھیلانے کا نوٹس

مزید خبریں
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا سوشل میڈیا پر منظم انداز سے جعلی خبریں اور نوٹیفکیشن پھیلانے کا نوٹس
سوشل میڈیا کی آزادی کو متاثر کیے بغیرجعلی خبروںکے خلاف سخت اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے، چوہدری فواد حسین
بی آئی ایس پی کی سربراہ کے طورپر تعینات نہیں کیا گیا، زلفی بخاری کی رشتہ دار بھی نہیں، ملیکہ بخاری
اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے سوشل میڈیا پر منظم انداز سے جعلی خبریں اور نوٹیفکیشن پھیلانے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی آزادی کو متاثر کیے بغیر ہمیں جعلی خبروںکے خلاف سخت اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے۔ پیر کو وفاقی وزیر نے پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری کا ٹویٹ بھی ٹیگ کیا جس میں ملیکہ بخاری نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سربراہ کی حیثیت سے اپنی تقرری کی تردید کی ہے۔ اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ منظم انداز سے سوشل میڈیا پرجعلی نوٹیفکیشنز اور خبریں پھیلائی جارہیں ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ سلسلہ میڈیا ڈنر کی تصویر سے شروع ہوا اور اب اس طرح کی فضولیات جاری ہیں۔ دریں اثناءملیکہ بخاری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وہ دو ٹوک طورپر یہ بات ریکارڈ پر لانا چاہتی ہیں کہ انہیں بی آئی ایس پی کی سربراہ تعینات نہیں کیاگیا ۔ انہوں نے کہاکہ وہ زلفی بخاری کی رشتہ دار بھی نہیں ہیں۔ ملیکہ بخاری نے امید ظاہر کی کہ اب اس ضمن میں بحث ختم ہوجائے گی۔








