بین الاقوامی اینٹی کرپشن اکیڈمی کی اسمبلی آف پارٹیز کے ساتویں سیشن میں پاکستان کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کی اتفاق رائے سے منظوری

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) لگسمبرگ میں واقع بین الاقوامی اینٹی کرپشن اکیڈمی کی اسمبلی آف پارٹیز کے ساتویں سیشن کے دوران پاکستان کی جانب سے پیش کردہ قرار داد کی منظوری دے دی گئی۔ دفترخارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اسمبلی آف پارٹیزکا ساتواں سیشن 27 اور 28 ستمبر کو آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں منعقد ہوا۔ اس سیشن میں انٹرنیشنل اینٹی کرپشن اکیڈمی …

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) لگسمبرگ میں واقع بین الاقوامی اینٹی کرپشن اکیڈمی کی اسمبلی آف پارٹیز کے ساتویں سیشن کے دوران پاکستان کی جانب سے پیش کردہ قرار داد کی منظوری دے دی گئی۔ دفترخارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اسمبلی آف پارٹیزکا ساتواں سیشن 27 اور 28 ستمبر کو آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں منعقد ہوا۔ اس سیشن میں انٹرنیشنل اینٹی کرپشن اکیڈمی کی لائبریری کو مضبوط بنانے کے ضمن میں پاکستان کی قرارداد کو اتفاق رائے سے منظور کیاگیا۔ پاکستان کے علاوہ آئی اے سی اے کے دیگر فریقوں آسٹریا، ارجنٹائن، برازیل ،مصر ، ملائشیاء، منگولیا ، نائجیریا، رشین فیڈریشن اور ترکی نے اس قرار داد کو پیش کرنے میں معاونت کی۔ اس اقدا م سے انٹرنیشنل اینٹی کرپشن اکیڈمی کے ایجنڈا کے لئے پاکستان کے سیاسی اور انسداد بد عنوانی کے حوالے سے آگاہی اور کرپشن کے مختلف پہلوو¿ں کے حوالے سے تحقیق پر زور دینے کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل اینٹی کرپشن اکیڈمی کے معاہدے کے بانیوں میں شامل ہے اور وہ باقاعدگی سے اسمبلی آف پارٹیز کے اجتماعات میں شریک ہو تا ہے۔

مزید خبریں