اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت بدھ کو یہاں قوانین کا جائزہ لینے سے متعلق کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر قانون زاہد حامد، وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان، وزیراعظم کے معاون خصوصی خواجہ ظہیر احمد، وزیراعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر ظفر اللہ اور وزیراعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد نے شرکت کی۔ اجلاس میں اس قانون سازی کا …
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت قوانین کا جائزہ لینے سے متعلق کمیٹی کا اجلاس،قانون سازی کے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت بدھ کو یہاں قوانین کا جائزہ لینے سے متعلق کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر قانون زاہد حامد، وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان، وزیراعظم کے معاون خصوصی خواجہ ظہیر احمد، وزیراعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر ظفر اللہ اور وزیراعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد نے شرکت کی۔ اجلاس میں اس قانون سازی کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا جو کہ پارلیمنٹ میں پیش کی جانی ہے۔ اجلاس میں زیرالتوا قانون سازی سے متعلق تجاویز پر بھی غور کیا گیا اور انہیں حتمی شکل دی گئی۔








