جسٹس پیر کرم شاہ الازہری کے علم و فکر نے میری روح اور سوچ کو متاثر کیا،وفاقی وزیر مذہبی امورکاسالانہ عرس پر خطاب

بھیرہ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ صوفیائے کرام کے امن اور محبت کے پیغام پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد و یک جہتی پیدا کرنا ہو گی، پاکستان میں بین المسالک ہم آہنگی کے خلاف کسی کوشش کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ پیر کو یہاں جسٹس پیر کرم شاہ الازہری کے سالانہ عرس کے …

بھیرہ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ صوفیائے کرام کے امن اور محبت کے پیغام پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد و یک جہتی پیدا کرنا ہو گی، پاکستان میں بین المسالک ہم آہنگی کے خلاف کسی کوشش کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ پیر کو یہاں جسٹس پیر کرم شاہ الازہری کے سالانہ عرس کے موقع پر اپنے خطاب میںانہوں نے کہاکہ جسٹس پیر کرم شاہ الازہری کے علم و فکر نے میری روح اور سوچ کو متاثر کیا ہے۔ ان کے علم و عمل میں دین کی جستجو کرنے والوں کے لئے بہت بڑا سبق موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ جسٹس پیر کرم شاہ عالم دین کے لبادے میں ایک بہت بڑے صوفی تھے۔ پیر کرم شاہ کاعلم وعمل کایہ چمن تاقیامت آباد رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ اولیائے کرام کی تعلیمات دین پر عمل اور اخلاق خدمت خلق ہے۔

مزید خبریں