اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) قومی کمیشن برائے وقار نسواں (این سی ایس ڈبلیو) نے ادبی خواتین کی خدمات کے اعتراف اور حوصلہ افزائی کیلئے ادبی ایوارڈ کے اجراءکے پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار این سی ایس ڈبلیو کی چیئرپرسن خاور ممتاز نے پریس بریفنگ کے دوران کیا۔ اس موقع پر صحافیوں کے علاوہ معروف ادبی شخصیات، خواتین کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے …
قومی کمیشن برائے وقار نسواں کی جانب سے ادبی خواتین کی خدمات کے اعتراف اور حوصلہ افزائی کیلئے ادبی ایوارڈ کے اجراءکے پروگرام کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) قومی کمیشن برائے وقار نسواں (این سی ایس ڈبلیو) نے ادبی خواتین کی خدمات کے اعتراف اور حوصلہ افزائی کیلئے ادبی ایوارڈ کے اجراءکے پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار این سی ایس ڈبلیو کی چیئرپرسن خاور ممتاز نے پریس بریفنگ کے دوران کیا۔ اس موقع پر صحافیوں کے علاوہ معروف ادبی شخصیات، خواتین کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے والے اداروں کے نمائندوں اور قومی ادارہ برائے وقار نسواں کے عہدیداروں اور ممبران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ادبی ایوارڈ2018 ءجیتنے والی کوئٹہ کی مصنفہ جویرہ خان مری کو انعامی رقم کا چیک پیش کیا گیا۔ میڈیا بریفنگ سے کمیشن کی چیئرپرسن خاور ممتاز، مشہور شاعرہ اور مصنفہ کشور ناہید اور ایوارڈ جیتنے والی مصنفہ جویریہ خان مری نے خطاب کیا۔








