اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان کو جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے ٹیلی فون کیا اور انہیں وزارت عظمٰی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ علاقائی و عالمی سطحوں پر باہمی مفاد کے امور پر مل کر …
وزیر اعظم عمران خان کو جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا ٹیلی فون

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان کو جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے ٹیلی فون کیا اور انہیں وزارت عظمٰی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ علاقائی و عالمی سطحوں پر باہمی مفاد کے امور پر مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ جرمن چانسلر نے وزیراعظم کو جرمنی کے دورے کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے جرمن چانسلر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے جرمنی کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو باہمی مفاد میں وسیع البنیاد اور طویل المدتی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔








