اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بطور سپیکر قومی اسمبلی تنخواہ پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں کو دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا میں بھی یتیم بچوں کےلئے بہترین سہولیات سے آراستہ پاکستان سویٹ ہوم سنٹرز بنائے ہیں، میر علی شمالی وزیر ستان میں پاک فوج کے ساتھ مل کریتیم بچوںکےلئے پاکستان سویٹ ہوم بنایا ہے وہ اپنی …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا پاکستان سویٹ ہوم کا دورہ ، اپنی تنخواہ سویٹ ہوم کے بچوں کو دینے کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بطور سپیکر قومی اسمبلی تنخواہ پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں کو دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا میں بھی یتیم بچوں کےلئے بہترین سہولیات سے آراستہ پاکستان سویٹ ہوم سنٹرز بنائے ہیں، میر علی شمالی وزیر ستان میں پاک فوج کے ساتھ مل کریتیم بچوںکےلئے پاکستان سویٹ ہوم بنایا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے ،پاکستان سویٹ ہو م کا نام سنا تھا لیکن آج یہاں آکر اندازہ ہو ا کہ پاکستا ن سو ےٹ ہوم بلا شبہ بچوں کی تعلےم اور تر بےت مےں اپنا ثانی نہےں رکھتا۔وہ پیر کو پاکستان سویٹ ہوم کے دورہ کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے پاکستان سویٹ ہوم کا دورہ کیا جس میں بچوںو بچیوں کا ہوسٹل ، مسجد، سکول،گریٹ ہوم وغیرہ میں دی گئی سہولیات کاجائزہ لیا۔








