وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی)وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے قومی اسمبلی کو یقین دلایا ہے کہ کراچی میں ہائی ٹینشن تاروں کے گرنے سے دو افراد کی ہلاکت اور ایک بچے کے معذور ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیا گیا ہے‘ کے الیکٹرک معذور بچے کے علاج معالجہ اور بعد ازاں تعلیم کے اخراجات ادا کرے گی‘ ملک میں ڈسٹری بیوشن نیٹ ورکس اور بجلی …

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی)وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے قومی اسمبلی کو یقین دلایا ہے کہ کراچی میں ہائی ٹینشن تاروں کے گرنے سے دو افراد کی ہلاکت اور ایک بچے کے معذور ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیا گیا ہے‘ کے الیکٹرک معذور بچے کے علاج معالجہ اور بعد ازاں تعلیم کے اخراجات ادا کرے گی‘ ملک میں ڈسٹری بیوشن نیٹ ورکس اور بجلی کی بوسیدہ تاروں کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ پیر کو قومی اسمبلی میں کراچی میں بجلی کی ہائی ٹینشن وائر گرنے سے دو افراد کی ہلاکت سے متعلق سید امین الحق‘ اسامہ قادری‘ اقبال محمد علی خان اور انجینئر صابر حسین قائم خانی کے توجہ مبذول نوٹس پر وزیر مملکت عمر ایوب نے کہا کہ 11 ستمبر کو انہوں نے حلف لیا اور اگلے دن انہوں نے اس واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے کہا کہ بچے کے بازو کٹنے کی ذمہ داری کے الیکٹرک پر عائد ہوتی ہے۔

مزید خبریں