وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سی پیک کو محدود نہیں ، مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ،خیال ہے چین پاکستان میں 42 ارب ڈالر کی مزید سرمایہ کاری کرے گا،دوسرے ممالک کو بھی سی پیک میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کیا جا رہا ہے،سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے،سعودی …

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سی پیک کو محدود نہیں ، مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ،خیال ہے چین پاکستان میں 42 ارب ڈالر کی مزید سرمایہ کاری کرے گا،دوسرے ممالک کو بھی سی پیک میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کیا جا رہا ہے،سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے،سعودی عرب گوادر کی بندرگاہ ، پٹرولیم اور توانائی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے،امریکن کمپنی ایگزون بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے،ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری فواد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب کا دورہ انتہائی مثبت رہا جس میں خادم الحرمین شریفین سمیت سعودی ولی عہد نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے وہ اعلیٰ سطح کا سعودی وفود پاکستان میں بھیجیں گے، اس حوالے سے سعودی وفد پاکستان میں موجود ہے اور سعودی عرب کے مشیر توانائی اس وفد کی سربراہی کر رہے ہیں،

مزید خبریں