اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) جمعہ کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف یوم مذمت منائے گی اور مقبوضہ وادی کے بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آزاد کشمیر میں انتخابی مہم معطل رکھے گی۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل کی …
پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں مقبوضہ کشمیر کے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے،وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) جمعہ کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف یوم مذمت منائے گی اور مقبوضہ وادی کے بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آزاد کشمیر میں انتخابی مہم معطل رکھے گی۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں مقبوضہ کشمیر کے اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور پاکستان بے گناہ لوگوں کے خلاف بھارتی افواج کے مظالم کی مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے اپنی پارٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ جمعہ کو آزاد کشمیر میں اپنی انتخابی مہم معطل کر دے اور اس دن کو قابض افواج کی بربریت کا نشانہ بننے والے بے گناہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یوم مذمت کے طور پر منائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اس معاملے پر کابینہ کا خصوصی اجلاس بھی طلب کیا ہے جبکہ دفتر خارجہ نے یورپی اور مسلمان ممالک کے سفارتکاروں کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کے سفارتکاروں کو اس معاملے سے آگاہ کیا ہے۔








