اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حق خواد ارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد کے خلاف بھارتی مظالم کی حالیہ لہر عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو یہاں پی ٹی وی سے ایک انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں اس …
کشمیریوں کی جدوجہد کے خلاف بھارتی مظالم کی حالیہ لہر عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے،ظالمانہ ہتھکنڈوں سے صورتحال مزید خراب ہوگی،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی کا پی ٹی وی کو انٹرویو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حق خواد ارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد کے خلاف بھارتی مظالم کی حالیہ لہر عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو یہاں پی ٹی وی سے ایک انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں اس طرح کے ظالمانہ ہتھکنڈوں سے صورتحال مزید خراب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اس طرح کے غیر انسانی اقدامات کو تسلیم نہیں کرتی جو کہ بنیادی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں قابض افواج کے خلاف شروع ہونے والی آزادی کی جدوجہد کو طاقت سے نہیں دبایا جا سکتا، پاکستان آزادی کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد کی سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ کشمیر کے معاملے پر وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کا واضح موقف ہماری خارجہ پالیسی کا حصہ ہے۔








