صدر مملکت ممنون حسین کو پاکستان میں تعینات چھ ممالک کے سفیروں نے اپنی اسناد سفارت پیش کیں

اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین کو پاکستان میں تعینات چھ ممالک کے سفیروں نے اپنی اسناد سفارت پیش کیں۔ جمعرات کے روز ایوان صدر میں ایک پر وقار تقریب میں اسناد سفارت پیش کرنے والوں میں سویڈن، صومالیہ، کوریا، آذربائیجان، سوڈان کے سفراءاور بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر شامل تھے۔ اس سے قبل ہر ملک کے نامزد سفیر کو الگ الگ بگھی پر …

اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین کو پاکستان میں تعینات چھ ممالک کے سفیروں نے اپنی اسناد سفارت پیش کیں۔ جمعرات کے روز ایوان صدر میں ایک پر وقار تقریب میں اسناد سفارت پیش کرنے والوں میں سویڈن، صومالیہ، کوریا، آذربائیجان، سوڈان کے سفراءاور بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر شامل تھے۔ اس سے قبل ہر ملک کے نامزد سفیر کو الگ الگ بگھی پر ایوان صدر کے مرکزی دروازے پر لایا گیا جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ ملک اور پاکستان کا قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ اس کے بعد تعینات سفیروں نے باری باری صدر مملکت سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات چاہتا ہے، خاص طور پر خطے میں امن کے لیے ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات بہت اہم ہیں۔ صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور اس سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دیں اور اس کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply