اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا چین کے ساتھ انسداد دہشت گردی، سلامتی، خفیہ معلومات کے تبادلے اور تجارت کے شعبوں میں وسیع تر تعاون پاکستان کے لئے 21 ویں صدی میں ایک فیصلہ کن شراکت داری ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی جمہوریہ چین کے وزیر برائے سلامتی جینگ ہوئی چانگ سے گفتگو …
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی چین کے وزیر سلامتی جینگ ہوئی چانگ سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا چین کے ساتھ انسداد دہشت گردی، سلامتی، خفیہ معلومات کے تبادلے اور تجارت کے شعبوں میں وسیع تر تعاون پاکستان کے لئے 21 ویں صدی میں ایک فیصلہ کن شراکت داری ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی جمہوریہ چین کے وزیر برائے سلامتی جینگ ہوئی چانگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو ان سے یہاں اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چین کے اعلیٰ سطحی وفد میں چین کے انسداد دہشت گردی، تکنیکی اور انٹیلی جنس ڈویژنوں کے اعلیٰ حکام شامل تھے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کی سیکورٹی اسٹیبلشمنٹس کے مابین انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے، انسداد دہشت گردی کے لئے روابط اور چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کی سیکورٹی سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کی محفوظ اور کامیاب تکمیل سے پاکستان اور چین کے مابین دوستی کی نئی راہیں کھلیں گی اور دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک اور اقتصادی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔








