اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) پاکستانی عازمین کو فریضہ حج کی ادائیگی کےلئے حجاز مقدس پہنچانے کےلئے قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پہلی حج پرواز4 اگست کو حجاز مقدس روانہ ہوگی۔ قومی ایئر لائن پی آئی اے نے فلائٹ شیڈول کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق پہلی حج پرواز4 اگست کو سعودی عرب روانہ ہوگی جبکہ حج سے قبل آخری حج پرواز5 ستمبرکو جائے گی۔ …
پی آئی اے کی پہلی حج پرواز4 اگست کو حجاز مقدس روانہ ہوگی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) پاکستانی عازمین کو فریضہ حج کی ادائیگی کےلئے حجاز مقدس پہنچانے کےلئے قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پہلی حج پرواز4 اگست کو حجاز مقدس روانہ ہوگی۔ قومی ایئر لائن پی آئی اے نے فلائٹ شیڈول کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق پہلی حج پرواز4 اگست کو سعودی عرب روانہ ہوگی جبکہ حج سے قبل آخری حج پرواز5 ستمبرکو جائے گی۔ اس طرح حج سے قبل فلائٹ آپریشن ایک ماہ تک جاری رہے گا۔ حج فلائٹ کوآرڈینیٹر کیپٹن انور عادل کے مطابق دوسری حج پرواز کراچی سے جدہ کےلئے 300 عازمین کو لے کر5 اگست کو روانہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہرسا ل قومی ایئرلائن بڑی تعداد میں عازمین کو حجاز مقدس پہنچانے کا فریضہ سرانجام دیتی ہے۔








