وزیر مملکت انجینئر بلیغ الرحمان کی طرف سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو تعریفی خط،

اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے تعلیم انجینئر بلیغ الرحمان نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو تعریفی خط بھیجا ہے۔ وزیر مملکت نے فنانس ایکٹ 2016ءمیں شق 64-AB کے اندراج پر اظہار تشکر کیا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ تعلیم میں الاﺅنس کی کٹوتی سے والدین کو ریلیف ملے گا اور پاکستان میں تعلیم کی ترقی کی وجہ بھی بنے گا۔ وزیر مملکت نے …

اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے تعلیم انجینئر بلیغ الرحمان نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو تعریفی خط بھیجا ہے۔ وزیر مملکت نے فنانس ایکٹ 2016ءمیں شق 64-AB کے اندراج پر اظہار تشکر کیا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ تعلیم میں الاﺅنس کی کٹوتی سے والدین کو ریلیف ملے گا اور پاکستان میں تعلیم کی ترقی کی وجہ بھی بنے گا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پبلک سیکٹر میں تعلیمی اداروں میں مالی اشتراک اور عطیات ٹیکس سے مستثنیٰ ہونے چاہئیں اور ان کے بارے میں بھی اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ اس سے نہ صرف پبلک سیکٹر میں تعلیمی شعبے میں مالی اشتراک کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ حکومت وقت کو بھی معیار تعلیم کو بلند کرنے کے مقاصد کے حصول میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply