عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لے، برجیس طاہر

اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لے، 22 سالہ نوجوان برہان وانی کے قتل نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے، میڈیا کشمیریوں کے نصب العین کے لئے موثر کردار ادا کرے۔ جمعرات کو نیشنل پریس کلب میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی …

اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لے، 22 سالہ نوجوان برہان وانی کے قتل نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے، میڈیا کشمیریوں کے نصب العین کے لئے موثر کردار ادا کرے۔ جمعرات کو نیشنل پریس کلب میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے جائزہ کے لئے کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے تین مرتبہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کو اٹھایا۔

مزید خبریں

Leave a Reply