پاکستان مسلم لیگ (ن) بھارتی مظالم پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے (کل) آزاد کشمیر میں یوم مذمت منائے گی، محمد زبیر

اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) بھارتی مظالم پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے (کل) جمعہ کو آزاد کشمیر میں یوم مذمت منائے گی جبکہ انتخابی مہم بھی معطل رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ایک انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں …

اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) بھارتی مظالم پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے (کل) جمعہ کو آزاد کشمیر میں یوم مذمت منائے گی جبکہ انتخابی مہم بھی معطل رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ایک انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے (کل) جمعہ کو آزاد کشمیر میں انتخابی مہم معطل کرنے اور یوم مذمت منانے کا فیصلہ کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply