وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کا انجینئرز کے 24ویں سالانہ اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ نوجوان انجینئرز پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں،ایسی پالیسیاں وضع کر رہے ہیں جس سے مستقبل میں رجسٹرڈ انجینئرز کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے سایے تلے پاکستان انجینئرنگ کونسل صحیح سمت گامزن ہے۔یہ باتیں انہوں نے جمعرات کو پی ای سی کے …

اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ نوجوان انجینئرز پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں،ایسی پالیسیاں وضع کر رہے ہیں جس سے مستقبل میں رجسٹرڈ انجینئرز کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے سایے تلے پاکستان انجینئرنگ کونسل صحیح سمت گامزن ہے۔یہ باتیں انہوں نے جمعرات کو پی ای سی کے زیر اہتمام انجینئرز کے 24ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ نوجوان انجینئرز پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بات انتہائی حوصلہ افزاءہے کہ پی ای سی نوجوان انجینئرز کیلئے ایک فلاحی تنظیم بن چکی ہے اور انکے کئے گئے مختلف اصلاحات کے اب مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ہمارے انجینئرز بڑے صلاحیتوں کے مالک ہیں ہمیں ملک کی ترقی کیلئے ان سے بھر پور استفادہ کرنا ہوگا۔

مزید خبریں

Leave a Reply