وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی کا مسلم لیگ (ن) کے ورکرز سے خطاب

چڑھوئی (کوٹلی) ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے پار مضبوط اور موثر پیغام دینے کے لئے شیر پر مہر لگانا ضروری ہے،مقدمہ کشمیر کو شملہ معاہدے کے تحت اندرا گاندھی کے ہاتھوں بیچنے والے گزشتہ پانچ برس سے آزاد کشمیر میں حکمران ہیں، تاریخ میں اتنی بدترین کرپٹ حکومت نہیں دیکھی جتنی …

چڑھوئی (کوٹلی) ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے پار مضبوط اور موثر پیغام دینے کے لئے شیر پر مہر لگانا ضروری ہے،مقدمہ کشمیر کو شملہ معاہدے کے تحت اندرا گاندھی کے ہاتھوں بیچنے والے گزشتہ پانچ برس سے آزاد کشمیر میں حکمران ہیں، تاریخ میں اتنی بدترین کرپٹ حکومت نہیں دیکھی جتنی مجید حکومت ہے۔ بیرسٹر سلطان محمود عمران خان جو ترقی، خوشحالی، روشنیوں اور بچوں کے روشن مستقبل کا دشمن ہے، کے کہنے پر اپنے کارکنوں کو مخالفین کو دیکھتے ہی گولی مار دینے کا حکم دیتا ہے، آزاد کشمیر الیکشن کمیشن اور انتظامیہ ان دھمکی آمیز بیانات پر بیرسٹر سلطان محمود کے خلاف قانونی کارروائی کریں،مجاہد اول کا بیٹا مخبر اول بن چکا ہے، کہاں مجاہد اول اور کہاں مخبر اول؟ انہوں نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کی شام یہاں آزاد امیدوار راجہ نعیم منصب داد کی طرف سے مسلم لیگی امیدوار راجہ محمد اقبال کے حق میں دستبردار ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر آزاد کشمیر بھر میں (آج) جمعہ کی نماز کے بعد تمام اضلاع میں مساجد کے باہر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں کشمیری بھائیوں کی شہادت کے واقعات اور بھارت کے ظلم و بربریت اور غنڈہ گردی کے خلاف یوم مذمت منائیں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply