اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ اس سال ملک بھر میں یوم آزادی شایان شان طریقہ سے منایا جائے گا اور تقریبات کے ذریعے ہم تحریک پاکستان کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کریں گے، پاکستان کے تمام علاقوں کی ثقافت اور ورثے کو اجاگر کریں گے اور ان سپاہیوں کو سلام پیش کریں گے …
یوم آزادی شایان شان طریقہ سے منایا جائے گا اور تقریبات کے ذریعے ہم تحریک پاکستان کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کریں گے، پاکستان کے تمام علاقوں کی ثقافت اور ورثے کو اجاگر کریں گے اور ان سپاہیوں کو سلام پیش کریں گے جنہوں نے وطن دفاع کیلئے اپنی جانیں قربان کیں، وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ اس سال ملک بھر میں یوم آزادی شایان شان طریقہ سے منایا جائے گا اور تقریبات کے ذریعے ہم تحریک پاکستان کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کریں گے، پاکستان کے تمام علاقوں کی ثقافت اور ورثے کو اجاگر کریں گے اور ان سپاہیوں کو سلام پیش کریں گے جنہوں نے وطن دفاع کیلئے اپنی جانیں قربان کیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں وزارت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ میں وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کے ہمراہ ایک اجلاس کی مشترکہ صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اطلاعات نے وزارت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ کے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ یوم آزادی تقریبات کے ذریعے ملک کی نظریاتی اساس کو اجاگر کرنے کیلئے دیگر وزارتوں اور پاکستان ریلوے کے ساتھ مل کر کام کیا جائے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اس سال آزادی ٹرین کےلئے زیادہ جامع انتظامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی ٹرین کے روٹ اورشیڈول کی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر تشہیر کی جائے گی تاکہ عام آدمی کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنایا جاسکے۔








