چڑھوئی (کوٹلی) ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ 21 جولائی کو کشمیر کے عوام شیر کے نشان پر مہر لگا کر نواز شریف کو مقدمہ کشمیر لڑنے کے لئے مختار نامہ دیں، کشمیر کا مقدمہ لڑنے کے لئے ایسا وکیل چاہئے جو جرات مند اور دلیر ہو جو بھارت کے پانچ دھماکوں کے مقابلے میں چھ …
وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کا مسلم لیگی امیدوار راجہ محمد اقبال کے حق میں منعقدہ تقریب سے خطاب

مزید خبریں
چڑھوئی (کوٹلی) ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ 21 جولائی کو کشمیر کے عوام شیر کے نشان پر مہر لگا کر نواز شریف کو مقدمہ کشمیر لڑنے کے لئے مختار نامہ دیں، کشمیر کا مقدمہ لڑنے کے لئے ایسا وکیل چاہئے جو جرات مند اور دلیر ہو جو بھارت کے پانچ دھماکوں کے مقابلے میں چھ دھماکے کرے۔ مسلم لیگ (ن) کو کامیاب بنانا نواز شریف کو طاقت ور بنانا ہے اور وزیراعظم نواز شریف کو طاقت ور بنانا پاکستان اور کشمیر کو طاقت ور بنانا ہے۔ ایسا کشمیر بنا کر دکھائیں گے جہاں امن، ترقی اور خوشحالی ہو اور روزگار کے مواقع لوگوں کو ان کی دہلیز پر ملیں۔ مظفر آباد میں وزیراعظم ہاﺅس میں مسلم لیگ (ن) کا کارکن بیٹھے گا۔ مسلم لیگ (ن) ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھے گی۔ آزاد کشمیر میں نئے ہوائی اڈے اور ایکسپریس وے تعمیر ہوں گے۔ ہر تحصیل ہیڈ کوارٹرز کی سطح پر ہسپتال بنیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کی شام یہاں آزاد امیدوار راجہ نعیم منصب داد کی طرف سے مسلم لیگی امیدوار راجہ محمد اقبال کے حق میں دستبردار ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے مل کر مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے خلاف آواز بلند کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لئے آزاد کشمیر میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کی جائے گی۔








