قوام متحدہ ۔ 15جولائی (اے پی پی) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں خراب ہوتی صورتحال کو امن وسلامتی کےلئے ایک بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے علاقے میں ماورائے عدالت قتل کے واقعات کی شفاف اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق عالمی ادارے میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے یہ بات اقوام متحدہ کے انڈر …
اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی عالمی ادارے کے انڈر سیکرٹری جنرل ایڈمنڈ ملے کو کشمیرکی صورتحال پر بریفنگ

مزید خبریں
قوام متحدہ ۔ 15جولائی (اے پی پی) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں خراب ہوتی صورتحال کو امن وسلامتی کےلئے ایک بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے علاقے میں ماورائے عدالت قتل کے واقعات کی شفاف اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق عالمی ادارے میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے یہ بات اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل ایڈمنڈ ملے کو کشمیرکی صورتحال پر بریفنگ میں کہی۔ انہوں نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں لوگ مقبول نوجوان رہنما برہان وانی کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں اور قابض بھارتی افواج ان مظاہروں کے شرکاءکے خلاف وحشیانہ ہتھکنڈے استعمال کررہی ہیں، ان ہتھکنڈوں میں نہتے شہریوں پر فائرنگ بھی شامل ہے جس کے نتیجہ میں اب تک 40 کشمیری شہید ہوچکے ہیں اور پہلے سے کشیدہ صورتحال مزید خراب ہورہی ہے۔








