وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کا شیعہ علماءکونسل آزاد کشمیر کی جانب سے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی حمایت کے اعلان کے موقع پر اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) وطن عزیز کو قائد کا پاکستان بنائے گی جہاں مسلک، مذہب، لسانیت، علاقائیت کی بنیاد پر تفریق نہ ہو۔ ہم سب ایک عقیدے اور ایمان کے حامل پاکستانی ہیں۔ خیبرپختونخوا کی پی ٹی آئی کی حکومت کی جانب سے ایک مدرسہ کو 30کروڑ روپے …

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) وطن عزیز کو قائد کا پاکستان بنائے گی جہاں مسلک، مذہب، لسانیت، علاقائیت کی بنیاد پر تفریق نہ ہو۔ ہم سب ایک عقیدے اور ایمان کے حامل پاکستانی ہیں۔ خیبرپختونخوا کی پی ٹی آئی کی حکومت کی جانب سے ایک مدرسہ کو 30کروڑ روپے دئیے جانے کی مخالفت پر عمران خان نے میرے خلاف مقدمہ درج کرانے کی بات کی۔ وہ جمعرات کو یہاں پنجاب ہاﺅس میں شیعہ علماءکونسل آزاد کشمیر کی جانب سے 21 جولائی کو انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی حمایت کے اعلان کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی شیعہ علماءکونسل پاکستان کے رہنما علامہ زاہد نقوی، حافظ کفایت نقوی، مسلم لیگ (ن) کے رہنما پیر علی رضا بخاری، ڈپٹی میئر اسلام آباد میٹرو پولیٹن رفعت جاوید، ذیشان نقوی، ارشد غازی اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر دونوں جماعتوں کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے جس میں مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے لئے آزاد کشمیر کو حقیقی معنوں میں بیس کیمپ بنانے، کشمیر پالیسی کشمیری قائدین کی مشاورت اور اعتماد سے تشکیل دینے، اقتصادی راہداری منصوبے میں آزاد کشمیر کو شامل کرنے، بجلی کے منصوبوں پر ریاست کو رائلٹی دینے اور آزاد کشمیر کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دینے کے نکات شامل تھے۔

مزید خبریں

Leave a Reply