لاہور ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وفاقی کابینہ نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی طرف سے اقوام متحدہ کو یاد دلائے گئے ” نا مکمل ایجنڈے“ کا ایک بار پھر اعادہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ خود اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کےلئے نئے سرے سے کوششوں کا آغاز کرے اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کو یقینی بنائے جبکہ کابینہ نے بھارتی مظالم کے خلاف …
وفاقی کابینہ کا وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صدارت میں گورنر ہاﺅس لاہور میں اجلاس

مزید خبریں
لاہور ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وفاقی کابینہ نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی طرف سے اقوام متحدہ کو یاد دلائے گئے ” نا مکمل ایجنڈے“ کا ایک بار پھر اعادہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ خود اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کےلئے نئے سرے سے کوششوں کا آغاز کرے اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کو یقینی بنائے جبکہ کابینہ نے بھارتی مظالم کے خلاف 19جولائی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ حکومت وزیراعظم کی قیادت میں کشمیریوں کے لئے اپنی اخلاقی، سیاسی اورسفارتی امداد کو جاری رکھے گی اور کسی صورت میں انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت گورنر ہاﺅس لاہور میں منعقد ہوا جس میں مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی کہ دنیا بھر میں اپنے سفیروں کے ذریعے بھارتی سیکیورٹی فورسز کے غیرانسانی مظالم اور طرز عمل سے آگاہ کریں کیونکہ پاکستان کے عوام کشمیریوں کے حق خودارادیت پر مکمل یقین رکھتے ہیں، دنیا جانتی ہے کہ حق خودارادیت کی موجودہ تحریک کشمیریوں کی اپنی آزادی کی تحریک ہے جس کا تعلق دہشت گردی سے جوڑنا شدید بددیانتی ہے۔ بھارتی حکومت کا بے بنیاد پروپیگنڈہ نہ تو اس تحریک کی اساس کو تبدیل کر سکتا ہے اور نہ ہی عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے میں کامیاب ہو سکتا ہے۔ وفاقی کابینہ نے 19جولائی 2016ءکو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا تا کہ عالمی ضمیر کی توجہ بھارتی افواج کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مبذول کی جا سکے۔








