اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، بے گناہ کشمیریوں کی شہادت اور بھارت کے ظالمانہ ہتھکنڈوں کے خلاف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، سلامتی کونسل کے صدر، اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل اور پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کو خطوط تحریر کر دیئے ہیں اور مقبوضہ کشمیر …
مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، سلامتی کونسل کے صدر، اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل اور پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کو خطوط

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، بے گناہ کشمیریوں کی شہادت اور بھارت کے ظالمانہ ہتھکنڈوں کے خلاف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، سلامتی کونسل کے صدر، اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل اور پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کو خطوط تحریر کر دیئے ہیں اور مقبوضہ کشمیر کی خطرناک صورتحال پر پاکستان کی طرف سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قیادت میں عالمی برادری جمہوریت اور جوابدہی کے اس دور میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں پچھلے کئی عشروں سے بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور اسکے بے حسی پر مبنی رویئے سے لاتعلق نہیں رہ سکتی۔ ان خطوط کے ذریعے مشیر خارجہ نے قابض بھارتی سیکورٹی فورسز کی طرف سے کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور بے گناہ شہریوں کی بہیمانہ ہلاکتوں کی طرف توجہ دلائی ہے۔ ان خطوط میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جموں و کشمیر کے تنازعہ کے حوالے سے ایک خصوصی اور مستقل ذمہ داری ہے جو کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے اور اس کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق اس مسئلے کا حل ابھی باقی ہے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال درحقیقت اقوام متحدہ کے تحت آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کے ذریعے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت سے بھارت کے مستقل انکار کا نتیجہ ہے، اس استصواب رائے کی یقین دہانی اقوام متحدہ نے اپنی کئی قراردادوں کے ذریعے کرا رکھی ہے۔








