وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی کا انتخابی جلسہ سے خطاب

ہجیرہ ۔ 16 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کی قتل و غارت اور بربریت کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے، 20 جولائی کو بھارتی فوج کی بربریت کے خلاف یوم سیاہ منایا جائے گا، کشمیری عوام آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کیلئے 21 جولائی کو شیر پر مہر لگائیں، خوشحال اور …

ہجیرہ ۔ 16 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کی قتل و غارت اور بربریت کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے، 20 جولائی کو بھارتی فوج کی بربریت کے خلاف یوم سیاہ منایا جائے گا، کشمیری عوام آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کیلئے 21 جولائی کو شیر پر مہر لگائیں، خوشحال اور روشن کشمیر دے گا۔ نواز شریف جدیداور ترقی یافتہ پاکستان کے معمار ہیں، بلاول بھٹو اگر پاکستان کی تاریخ سے ناواقف ہیں تو آزاد کشمیر آنے سے قبل کم ازکم کشمیر کی تاریخ پڑھ لیا کریں، ہزار سال جنگ کے نعرے لگانے والوں نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سے دوطرفہ مسئلہ بنایا دیا جبکہ نواز شریف نے بین الاقوامی فورم اور اقوام متحدہ میں اس مسئلہ کو دوبارہ اجاگر کیا۔ نواز شریف نے مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بھارتی ظلم و بربریت کی نہ صرف مذمت کی ہے بلکہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے یہ معاملہ بھرپور انداز میں اٹھایا ہے۔ وہ ہفتہ کو یہاں ہجیرہ میں سراڑی کے مقام پر مسلم لیگ (ن) امیدوار حلقہ ایل اے 18 ہجیرہ سردار خان بہادر خان کے انتخابی جلسہ سے خطاب کر رہے تھے۔

مزید خبریں

Leave a Reply