اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کشمیریوں کے حق خودارادیت کو دبانے کی ایک کوشش ہے، گزشتہ 70 سالوں سے مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں پر ظلم و جبر کی انتہا کی جارہی ہے لیکن یہاں کے لوگ اپنے حق خود ارادیت اور آزادی کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، مسئلہ کشمیر …
ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کشمیریوں کے حق خودارادیت کو دبانے کی ایک کوشش ہے، گزشتہ 70 سالوں سے مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں پر ظلم و جبر کی انتہا کی جارہی ہے لیکن یہاں کے لوگ اپنے حق خود ارادیت اور آزادی کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایات کے مطابق اقوام متحدہ میں عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کی دن بدن بگڑتی صورتحال سے آگاہ رکھے ہوئے ہوں اور بھارتی افواج کے نہتے کشمیریوں پر کئے جانے والے مظالم پر جنرل اسمبلی سمیت تمام اہم عالمی فورمز پر کھل کر بات کر رہی ہوں۔ بھارت کا مقبوضہ وادی میں ظلم و جبر نہ صرف کشمیر بلکہ پورے خطے کیلئے خطرے کا باعث ہے۔








