اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سی ڈی اے کو ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد میں سیاحوں کیلئے ٹورسٹ کیمپنگ گراﺅنڈ بنایا جائے۔ کیمپنگ گراﺅنڈ کیلئے انوائرمنٹ ونگ کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ اس حوالہ سے یہاں وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل اور سی ڈی اے بورڈ کے تمام ممبران بھی موجود تھے۔